استنبول (جیوڈیسک) ترکی میں بم دھماکے اور راکٹ حملوں کے دو مختلف واقعات میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک، ستائیس زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صوبے ماردین میں کرد باغیوں کے حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک، 14 زخمی ہوئے ہیں، شامی سرحد کے قریب ترک فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔
ادھر غازیانتپ شہر میں پولیس سٹیشن کے قریب کار بم دھماکا ہوا ہے جس میں ایک پولیس افسر مارا گیا ہے جبکہ تیرہ افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔