ترکی (جیوڈیسک) ترک قومی فٹ بال ٹیم نے 2018 کے فیفا عالمی کپ کے کوالیفائنگ مرحلے میں اپنے پانچویں گروپ میچ میں ہوم گراؤنڈ میں فن لینڈ کو 2۔0 کے اسکور سے شکست دے دی۔
انطالیہ میں کھیلے جانے والے اس میچ کو صدر رجب طیب ایردوان نے بھی اسٹیڈیم میں دیکھا اور میچ سے قبل ڈریسنگ روم کو جاتے ہوئے کھلاڑیوں کی کامیابی کی تمنا و دعا کا اظہار کیا۔
2018 میں روس میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کے آئی گروپ میں ترکی ، کروشیا، یوکیرین، آئس لینڈ، کوسوو اور فن لینڈ شامل ہیں۔
میچ کا آغاز مؤثر طریقے سے کرنے والی ترک ٹیم کی جانب سے جنک توسن نے نویں اور تیرہویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو 2 ۔0 کی برتری دلا دی۔
جو کہ میچ کے آخری لمحات تک جاری رہی، اس اسکور کے ساتھ ترکی کے اپنے گروپ میں 8 پوائنٹس ہیں۔