ترکی پُر امید نگاہوں سے مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے: صدر ایردوان

 Tayyip Erdoan

Tayyip Erdoan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغرب کی آبادی بوڑھی ہونا شروع ہو گئی ہے لیکن ترکی ایک ایسے مقام پر ہے کہ جہاں وہ اپنے نوجوانوں سے حاصل کردہ طاقت کے طفیل پُر امید نگاہوں سے مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے۔

صدر ایردوان نے “انٹرپرائزر کاروباری حضرات وقف” GIV اور ترکی یوتھ وقف TUGVA کی طرف سے قونیہ میں منعقدہ ‘ترکی انٹرپرائزر اجلاس’ کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

انہوں نے اجلاس کے، انٹرپرائزروں کے لئے، ملکی اقتصادیات اور ترکی کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمّنا ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں انٹرپرائزر ایوارڈ کا حقدار قرار دئیے جانے والے کاروباری حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں، اس سال ‘سوچ سے عملی قدم تک’ کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے ساتھ، اپنے نقطہ ہائے نظر، جائزوں، تجربات اور مصنوعات کے ذریعے تعاون کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ انٹرپرائزنگ ایک ایسی خصوصیت ہے کہ جو ہماری ملت کے خون میں شامل ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ضروری انفراسٹرکچر، تعلیم اور مواقع کی فراہمی کی صورت میں ہماری ملت کا ہر فرد انٹرپرائزنگ اور جدت کے معاملات میں نہایت درجے مفید شہری بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس ‘سبز ترقی کے دور’ کی ہم نے خوشخبری دی ہے اس کے ویژن کو عملی شکل دینے کے لئے سرکاری سے پرائیویٹ سیکٹر تک ہرفرد پر نہایت اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اس معاملے میں خاص طور پر اپنے نوجوانوں سے ہماری بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔

ایک ایسے دور میں کہ جب مغرب کی آبادی بوڑھی ہونا شروع ہو گئی ہے اور مشرق میں ابھی تک تعلیم اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل نہیں ہو سکے، ترکی اپنے نوجوانوں سے حاصل کردہ طاقت کے طفیل پُر امید نگاہوں سے مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے۔ ہر تجربہ اور ہر مشکل ہماری ملت کے، آگے بڑھنے کے، ارادے کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اناطولیہ کی سلجوقی حکومت کے دارالحکومت ‘قونیہ ‘ میں منعقدہ “ترکی انٹرپرائزر اجلاس” ایک بڑے اور مضبوط ترکی کی تعمیر میں ہم سب کے لئے الہام بنے گا۔