استنبول (جوڈیسک) ترک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غازی پارک میں دھرنا دیے ہوئے مظاہرین کو باہر نکال دیا۔ پارک کی صفائی کا کام جاری ہے۔ ترکی میں وزیراعظم طیب اردگان کے اعلان کے بعد پولیس نے گزشتہ شام استنبول کے تقسیم اسکوائر پر کارروائی کی۔
پارک کو خالی کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل اور تیز دھار پانی برسانے کے علاوہ ربر کی گولیاں بھی چلائیں۔ اس وقت پارک کی صفائی کا کام جاری ہے۔