ترکی : غازی پارک کے مستقبل کا فیصلہ ریفرنڈم سے کیا جائے گا

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیراعظم رجب طیب ارگان کہتے ہیں ،غازی پارک کے مستقبل کا فیصلہ ریفرنڈم سے کیا جائے گا۔ دو ہفتے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم اردگان اور اعلی عہدیداروں کا اجلاس ساڑھے 4 گھنٹے جاری رہا۔

جس کے بعد ریفرنڈم کرانے اور اس کے نتائج قبول کرنے کی حامی بھری گئی۔حکمراں جماعت کے نائب چیئرمین اور ترجمان حسین سالک کا کہنا ہے کہ استنبول میں غازی پارک کی تعمیر و تزئین نو کے متنازع معاملے پر ریفرنڈم کروایا جا سکتا ہے۔اور امید ہے کہ خیرسگالی کے اس اقدام کے نتیجے میں تقسیم اسکوائر کو خالی کر دیا جائے گا۔