ترکی ، حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی،کئی شہروں تک پھیل گئے

Turkey

Turkey

ترکی (جیوڈیسک) انقرہ ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کا دائرہ انقرہ اور ازمیر سمیت دیگر شہروں تک پہنچ گیا، پولیس نے نوے علاقوں میں ہونے والے مختلف مظاہروں میں نو سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا۔

مظاہرین نے پولیس پر جوابی حملے کئے۔استنبول میں حکومت نے غازی پارک کی ازسر نو تعمیر کے لیے وہاں درخت کاٹنے کا منصوبہ بنایا تو ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ استنبول کے تقسیم چوک سے شروع ہونے والا یہ مظاہرہ انقرہ ،ازمیر ،قونیہ سمیت نوے علاقوں تک پھیل گیا۔

ترک وزیراعظم نے مظاہروں کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے طاقت کے استعمال میں غلطیاں کیں جس کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔