انقرہ : یونان جانیوالی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 33 پناہ گزین ہلاک

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی سے یونان جانے والی 2 کشتیاں ڈوب گئی، جس میں 33 افراد ہلاک اور 14 لا پتہ ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک کشتی یونانی سرحدوں سے ملانے والے خیلج ادرمیت میں دوران سفر حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں22پناہ گزین ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ترک کوسٹ گارڈز نے4 دیگر افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب رہی۔

دوسری کشتی جنوبی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی ، جس پر سوار11 پناہ گزین لقمہ اجل بن گئے۔ ترک اور یونانی کوسٹ گارڈز 14 مزید ڈوبنے والے افراد کو تلاش کرنے کے لئے مشترکہ سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔

رواں سال کے دوران ترکی سے یونان جانے والے غیر قانونی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں ا ب تک 374 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔