موعلا (جیوڈیسک) ترک ضلع موعلا کے ساحلی قصبے بودروم کے راستے یورپ میں داخلے کی کوشش میں 62 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کر لیئے گئے۔
ترک ساحلی محافظوں نے اطلاع ملنے پر بودروم کے قریب گوّلوک کے قریب سمندر میں ایک کشتی کو روکتے ہوئے اس پر سوار پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔
محافظوں نے بعد ازاں اس افراد کو یورپ جانے کا جھانسہ دینے والے تین جارجیئن ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔