ترکی : عراق تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن، ترک وزیر اعظم کا دورہ عراق

Ben Ali Yildirim

Ben Ali Yildirim

ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم عراق کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

بغداد کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر اعظم کا ایک تقریب کے ساتھ استقبال کیا گیا جس میں عراقی وزیر برائے آبی امور حسن حانی الا جنابی، ترکی کے بغداد میں سفیر فاروق قائمک چی اور عراق کے انقرہ کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

جناب یلدرم نے ہوائی اڈے پر کچھ مدت تک عراقی وزیر سے بات چیت کی۔

اس دورے میں وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی، وزیر توانائی و قدرتی وسائل بیرات الباائراک، کسٹم اور تجارتی امور کے وزیر بلند توفیک چی، وزیر تعلیم عصمت یلماز اور وزیر دفاع فکری اشق وزیر اعظم بن علی یلدرم کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

ترکی۔ عراق اعلی سطحی سٹریٹیجک تعاون کونسل کا تیسرا اجلاس بھی دونوں ملکوں کے وزراء اعظم کی صدارت میں سر انجام پائے گا۔

ترک وزیر اعظم عراقی صدر فواد معصوم اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر سلیم جبوری سے بھی ملاقاتیں سر انجام دیں گے، وہ علاوہ ازیں عراقی ترکمان باشندوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی یکجا ہوں گے۔

وہ بغداد میں اپنی مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد عربیل تشریف لیجائیں گے،جہاں پر آپ عراقی کردستان محبان ِ وطن یونین کے صدر مسعود برزانی اور وزیر اعظم نیچر وان برزانی سے مذاکرات کریں گے۔