ترکی کا عراقی صوبے موصل سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان
Posted on December 20, 2015 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Turkey Army
انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزارت خارجہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عراق سے فورسز کی واپسی کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔
ترکی نے یہ اعلان صدر اوباما کی جانب سے صدر رجب طیب اردوان سے عراق کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنی فوج واپس بلانے کے مطالبے کے بعد کیا ہے۔
عراق نے ترکی سے فوجوں کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق عراقی صوبے موصل میں تعینات فوج کے انخلاء کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com