انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے نائب وزیر اعظم بلند ارنیک نے انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کے لیے امریکی فوج کو فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا امریکی حکام سے ٹرین اور رسد کی ترسیل کے لئے سہولیات فراہم کرنے پر بات چیت جاری ہے لیکن ابھی کسی فیصلے تک نہیں پہنچے ہیں۔ داعش کے خلاف نو فلائی زون اور بفر زون کے قیام سمیت دوسری آپشنز بھی ابھی زیر غور ہیں۔