استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول کا غازی پارک اور تقسیم چوک ایک بار پھر ہنگاموں کی زد میں آ گیا، پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن استعمال کی اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ استنبول کے گورنر نے تین ہفتوں کے بعد پارک کو کھولنے کا حکم دیا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی پولیس نے اسے دوبارہ بند کر دیا جب مظاہرین ایک بار پھر پارک میں جمع ہو گئے۔
پارک کو خالی کروانے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پانی پھینکا اور متعدد کو گرفتار کر لیا۔ اس برس مئی میں تاریخی پارک کی جگہ شاپنگ پلازہ بنانے کے منصوبے کے خلاف ہنگامے شروع ہوئے جو کئی ہفتے جاری رہے۔