انقرہ (جیوڈیسک) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ داؤد نے کہا حکومتی فیصلے کو غلط رنگ میں نہ لیا جائے۔
اس منصوبے کا مقصد عدلیہ اور انتظامیہ کے تعلقات میں توازن قائم کرنا ہے تا کہ حکومت کے کام میں رکاوٹ نہ آئے۔
ترک حکومت نے گزشتہ ہفتے قانون میں مجوزہ ترامیم جاری کیں جن کے مطابق حکومت کو ججوں کی تقرری پر زیادہ اختیار مل جائے گا۔
وزیراعظم طیب اردگان کی کابینہ کے تین وزرا کے بدعنوانی اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد وہ حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے سیکڑوں پولیس افسروں کو برخاست کر دیا تھا۔