ترکی : کردوں کا شام کی سرحد کیساتھ دیوار کی تعمیر کیخلاف احتجاج

Syria Border

Syria Border

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں کردوں نے شام کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ترکی کے جنوبی صوبے سائزرے اورسرحدی علاقے نوسیبن میں ہزاروں کردوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا دیوار کی تعمیر سے وہ شام کے سرحدی علاقے میں رہنے والے کرد باشندوں سے الگ ہو جائیں گے جو انہیں منظور نہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر کرد مشتعل ہو گئے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔