ترکی لیبیا میں‌ لڑائی کے لیے 17 ہزار اجرتی جنگجو طرابلس بھیج چکا: المرصد

Fighters

Fighters

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرئن آبزر ویٹری”المرصد” کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی جانب سے شامی جنگجوئوں‌ کو لیبیا کے محاذ پر بھیجے جانے کا سللسہ جاری ہے۔ ترکی گذشتہ چند ماہ کے دوران 18 سال سے کم عمر کے 350 بچوں سمیت 17 ہزار جنگجو طرابلس بھیج چکا ہے۔

المرصد کی طرف سے جاری بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ انقرہ حکومت طرابلس میں‌اپنی وفادار قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے بڑی تعداد میں شامی جنگجو بھیج رہا ہے۔ ترکی اور شام میں ان جنگجوئوں کو عسکری تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ لیبیا پہنچنے والے اجرتی قاتلوں‌ کی تعداد دس ہزار سے زاید ہے جن میں 2500 کا تعلق تونس سے ہے۔
المرصد نے انکشاف کیا کہ شامی اور دوسرے چھ ہزار غیرملکی اجرتی جنگجو لیبیا میں لڑائی کے کنٹریکٹ کے خاتمے کےبعد واپس پہنچے ہیں۔

داریں اثنا لیبیا کی نیشنل آرمی میں شعبہ اخلاقیات سربراہ بریگیڈیئر خالد المحجوب نے ہفتے کے روز کہاکہ لیبی فوج ملک میں کی ترکی کی بھئ پیش قدمی کا بھرپور جواب دے گی۔

انہوں نے جنگ بندی کے لیے قاہرہ فارمولے، اقوام متحدہ کی طرف سے جنگ بندی کی اپیل پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ترکی قومی وفاق حکومت ترکی کی مدد سے جنگ بندی کے بجائے جارحیت پر اتر آئی ہے۔