انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے ہکاری میں نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے تین ترک فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے واقعہ عراق کی سرحد کے قریب قصبہ یوکسیکوا میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق تینوں فوجیوں کے سر میں پیچھے سے گولیاں ماری گئیں ، تینوں ڈیوٹی کے بعد مقامی پولیس سٹیشن سے الیکٹرانک آلات لینے جا رہے تھے۔
ترک فوج نے ایک بیان میں فائرنگ کے واقعے کو دہشتگرد کارروائی قرار دیا ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔