ترکی میں فلم ارکان کا پریانکا کو سالگرہ کا تحفہ، پارٹی کا اہتمام

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

انقرہ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا انقرچوپڑا جو گزشتہ روز 32 برس کی ہو گئیں اور اپنی اس سالگرہ کے موقع پر وہ ڈائریکٹر زویا اختر کی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلہ میں فلم کے دیگر ارکان کے ساتھ ان دنوں ترکی میں ہیں۔

اس دوران بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ نے اس موقع پر اپنی سالگرہ کا دن اپنی فیملی کے ساتھ گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر فلم کی شوٹنگ کی تاریخ دینے کی وجہ سے وہ ایسا تو نہ کر پائیں لیکن ساتھ ہی ترکی میں موجود فلم کے دیگر ممبران نے شام کے وقت پریانکا کے لیے پارٹی کا اہتمام کر کے اداکارہ کو اس کی سالگرہ کا تحفہ دے رہے ہیں۔

اگرچہ فرحان اختر اور انوشکا شرما واپس انڈیا آگئے مگر اب وہ اس سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے دوبارہ ترکی جا رہے ہیں جب کہ انیل کپور اور رنویر سنگھ بھی وہیں ہیں۔ اس موقع پر پریانکا کی بہن پرنیتی چوپڑا نے بھی سالگرہ کے موقع پر آج سے 14 سال قبل دونوں بہنوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے پریانکا کو سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔

یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ ابھی فلمی دنیا سے دور تھیں۔ دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ پریانکاچوپڑا وارنسی کی بنارسی ساڑھیاں بنانے والی صنعت کی برانڈ ایمبیسڈر بھی بن گئی ہیں۔