ترکی : مڈل اور ہائی سکولوں کی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی ختم

Hijab

Hijab

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے سکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی ہٹا لی گئی۔ ڈپٹی وزیراعظم آرنک نے بتایا کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

مڈل اور ہائی سکولوں کی طالبات سکارف اوڑھ سکتی ہیں۔ پرائمری سکول مستثنیٰ۔ گریڈ 5 سے لیکر اوپر تک کلاسوں کی لڑکیاں جن کی عمر 10 برس تک یا اس سے زائد اس فیصلے سے استفادہ کر سکتی ہیں۔