انقرہ (جیوڈیسک) ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ فوجی آرمرڈ کیرئیر میں اس مقام کی جانب جا رہے تھے جہاں عسکریت پسندوں نے ایک درجن کے لگ بھگ گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔
دھماکے کے بعد گاڑی پر راکٹ بھی فائر کئے گئے۔ واقعے کے بعد فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔
کرد ترک حکومت پر داعش کی امداد کا الزام لگا کر پولیس اور سیکورٹی اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔