ترکی: فوجی قافلے پر بم حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں فوجی قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

ترکی کی فوج کا ایک قافلہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے دپار باقر سے گزر رہا تھا جس پر کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں نے بم حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 ترک فوجی ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف شام اور عراق میں ترک فوج کے آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں ایک ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔کرد جنگجوو¿ں نے کہا ہے کہ ترک فضائیہ کی طرف سے شمالی عراق میں ان کے ٹھکانوں پر عسکری کارروائی کے بعد ترک حکومت کے ساتھ فائربندی کا معاہدہ بھی ختم ہو گیا ہے۔

داعش اور علیحدگی پسندوں کیخلاف آپریشن پر حکمت عملی طے کرنے کےلئے ترکی نے نیٹو کا اجلاس کل بلا لیا۔جنگجوو¿ں کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اب جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہیں کیا جائے گا۔