ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار فوجی ہلاک

Turkey Military Helicopter Crash

Turkey Military Helicopter Crash

انقرہ (جیوڈیسک) ایجنسیاں تُرکی کے شہر استنبول کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فوجی ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ شہر کے مشرقی علاقے ‘جیکمیکوی’ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے نتیجے میں اس میں موجود چار فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

شہر کے گورنر علی یرلیکایا کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ اسپتالوں میں پہنچ کردم توڑ گئےہیں۔

ترک ٹیلی ویژن چینلوں پر تباہ شدہ ہیلی کاپٹر اور جائے وقوعہ سے اٹھتا دھواں دکھایا گیا ہے۔ گذشتہ برس نومبر میں ترکی کا ایک ہیلی کاپٹر استنبول کی ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کےدوران کریش ہوگیا تھا جس میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔