استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ 1915 چناق قلعے پل کی بدولت ترکی کے ایک مزید اعلی قدم کو کامیابی سے سر انجام دیا گیا ہے۔
1915 چناق قلعے پل کے آخری ڈیک کی نصبی تقریب سے خطاب کرنے والے صدر نے کہا کہ پل کے خدمات کے لیے کھولے جانے کے بعد آبنائے چناق قلعے کو محض 6 منٹ میں پار کیا جانا ممکن بن جائے گا۔ “ہمارے پل میں معنی خیز پیغامات ہیں جس کی اونچائی 318 میٹر ہے، جو 18 مارچ فتح چناق قلعے سے تعلق رکھتی ہے، اس کی لمبائی 2023 ہے، جو جمہوریہ ترکی کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کا نشان ہے۔‘‘
جناب ایردوان نے کہا کہ وہ 18 مارچ کو چناق قلعے بحریہ کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر پُل کو خدمات کے لیے کھولیں گے، “بناؤ۔چلاؤ۔منتقل کرواور منتقلی ماڈل کے ساتھ تعمیر کردہ اس پُل کے ساتھ ہم جدید دور کی جانب مزید ایک کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ ” اس دور میں اس طرح کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اب ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس میں 3 براعظموں کے تمام زمینی، سمندری، ریل اور ہوائی راستے ہمارے ملک سے گزرنا شروع ہو جائیں گے۔
جناب ایردوان نے کینال استنبول کے ذریعے بحری آمدورفت میں انقلابی نوعیت کا مزید ایک قدم اٹھایا جائیگا۔