ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم طیب اردوان کی جماعت کامیاب

Tayyab Erdogan

Tayyab Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم رجب طیب اردوان کی جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔ ترک وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حکومت کاتختہ الٹنے کی سازشیں کرنے والوں کوقیمت چکانی ہوگی۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں اپنی پارٹی ہیڈ کواٹر کے باہر حامیوں کے اجتماع سے خطاب میں اپنی جماعت کی کامیابی کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کریشن کا الزام لگا کر ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے والوں کو قیمت چکانی پڑے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق رجب طیب اردوان کی اے کے پارٹی کو 44 سے 46 فیصد ووٹ جبکہ اپوزیشن ری پبلکن پیپلز پارٹی کو 23 سے 28 فیصد ووٹ ملے۔