ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے بھی قومی اسمبلی کی قائمقام اسپیکر عائشے نور باہچے کاپی لی کیساتھ جرمن حکام کی بدسلوکی پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
انھوں نے صدارتی محل میں کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمقام اسپیکر عائشے نور باہچے کاپی لی کیساتھ جرمن حکام کی بد سلوکی کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے ہینڈ بیگ جس میں ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ تھا کے چوری ہو جانے کے بعد ترک سفارتخانے نے انھیں عبوری پاسپورٹ دیا لیکن جب وہ ائیر پورٹ پہنچیں تو انھیں اندر جانے کی اجازت نہیں گئی۔
انھوں نے کہا کہ آپ دہشت گردوں کو اپنے ملک میں مہمان بناتے ہیں لیکن ایک ملک کی قومی اسملی کی قائمقام اسپیکر اور قومی اسمبلی کے وفد کو کئی گھنٹو ں تک ائیر پورٹ سے باہر انتظار کرواتے ہیں۔ کیا ان کے ساتھ بھی ایسا ہی برتاؤ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔جب ہم یہ کہتے ہی تو ہم ڈکٹیٹر بن جاتے ہیں۔ اگر آپ ہماری قومی اسمبلی کے وفد سے بد سلوکی کرتے ہیں تو ہمیں بھی اس کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔اگر آپ ترک وفد کیساتھ برا سلوک کرنے والوں کو سزا نہیں دیں گے تو ترکی بھی ویسا ہی جواب دے گا۔