ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہے۔
وزیر اعظم نے انصاف و ترقی پارٹی کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیاسی تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کے دوران جناب یلدرم نے کہا کہ اس وقت ترک پرچم با وقار انداز سے دنیا کے بیشتر ممالک میں لہرا رہا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک سے دوستی کے روابط کو مزید فروغ دے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات کو دور کرتے ہوئے تعلقات کو فروغ دینا خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم ہے۔ ترکی میں دہشت گردی کی لہر پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کےلیے فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔