ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ ترکی میں اب تک اومیکرون سے متاثرہ چھ افراد کی تشخیص ہوئی ہے۔
وزیرصحت نے پارلیمانی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں بتایا کہ یورپ میں اومیکرون کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہےجبکہ ترکی میں بھی اس کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ایک اور ازمیرمیں پانچ افراد میں اومیکرون کی نشاندہی ہوئی ہے جنہیں اسپتال میں داخلےکی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اثرات معمولی نوعیت کے ہیں۔
وزیر صحت نے مزید بتایا کہ اومیکرون سے متعلق عوام مطمئن رہیں،یہ واریئنٹ تیزہ سے پھیلتا ضرور ہے لیکن اس کے اثرات کافی معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں۔عوام سےہمارا مطالبہ ہےکہ وہ حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں۔