ترکی میں حزب اختلاف کے میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 27 گرفتار

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما اور امریکہ میں جلا وطن مذہبی عالم فتح اللہ گولن کے حامی اخبار اور ٹی وی نیٹ ورک کے صحافیوں، مینیجرز اور پروڈکشن کے عملے سمیت 27کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملک بھر سے گرفتار کیے جانے والے صحافیوں پر ایک غیر قانونی ادارہ قائم کرنے اور ریاست کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور مذہبی عالم فتح اللہ گولن ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ہیں اور مبصرین کے مطابق اس کارروائی کا مقصد فتح اللہ گولن کی حمایت کو کم کرنا ہے۔