ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

Turkey Protest

Turkey Protest

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، ان مظاہروں کے دوران 22 سالہ شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ انتاکیا میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے دوران 22 سالہ شخص سر پر آنسو گیس کا کنستر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

کچھ دنوں پہلے 14 سالہ لڑکا ان مظاہروں کی زد میں آکر کوما میں چلا گیا تھا، جس کے بعد ان مظاہروں میں شدت آ گئی تھی۔ ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے جون سے جاری ہیں۔