ترکی کی طرف سے طیارے کے حادثے پر روس کے ساتھ اظہار افسوس
Posted on December 26, 2016 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Russia Plane Crash
ترکی (جیوڈیسک) روس کی وزارت دفاع کا Tu-154 طیارہ سوچی سے پرواز لینے کے بعد بحر اسود کے اوپر سے گزرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کی ٹیم سمیت کُل 92 افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔
طیارے کے مسافروں میں صحافیوں ،فوجی بینڈ کے موسیقاروں اور ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم کے اہلکاروں سمیت کُل 64 مسافر سوار تھے۔
طیارے کی منزل شام کے شہر لازکیہ کی ہمیم بیس تھی اور اس میں سوار موسیقاروں نے بیس پر نئے سال کے کانسرٹ میں شرکت کرنا تھی۔
پرواز سے 20 منٹ کے بعد طیارے کا رابطہ راڈار سے منطقع ہو گیا۔
حادثے کے بعد تلاش و بچاو کے کام میں ساحل کے قریب طیارے کا ملبہ ملا اور ایک مسافر کی لاش ملی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی کے نتیجے میں گرا ہے۔
اطلاع کے مطابق حادثہ طیارے کے بلندی کی طرف جاتے ہوئے پیش آیا اور عملے کی ٹیم نے ہنگامی صورتحال کا سگنل نہیں دیا۔
حادثے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے حکم سے وزیر اعظم دمتری میدویدیف کی زیر صدارت ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔
فوجی طیارہ گرنے پر ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدیف کو حکومت کی طرف سے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
وزیر دفاع فکری اشک نے بھی روس کے وزیر دفاع سرگے شوئےگوئے کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
پیغام میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور روسی عوام کے ساتھ تعزیت کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتو اولو نے بھی طیارے کے حادثے پر روس کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com