ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں تقسیم چوک خالی کرانے کے لئے پولس نے کیا طاقت کا استعمال کیا۔ آنسو گیس، لاٹھی چارج اور ربڑ کی گو لیوں کی برسات کے بعد آخرکار تقسیم چوک خالی کروا لیا گیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جاری رہنے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد تقسیم سکوائر خالی کرا لیا ہے۔
پولیس نے استبول کے تقسیم چوک پر جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین کو تقسیم سکوائر سے باہر نکال دیا۔ جواب میں مظاہرین پولس پر پتھرا کرتے رہے۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں کہا کہ مظاہروں میں ترکی کے دشمن ملوث ہیں۔