ترکی کے صدر کی کیوبن ہم منصب کو ہوانا میں مسجد تعمیر کرنے کی پیشکش

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے کیوبن ہم منصب راول کاسترو کو ’استنبول مسجد‘ کی طرز پر ہوانا میں مسجد تعمیر کرنے کی پیشکش کر دی۔ترک صدارتی محل کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے ہوانا میں اپنے کیوبن ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ہوانا میں عثمانی طرز پر سب سے بڑی مسجد تعمیر کرنیکی پیشکش کی تھی۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ انہوں روال کاسترو کو ہوانا میں مسجد تعمیر کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن انہون نے تصدیق کی کہ اس سے قبل کیوبا سعودی عرب کی جانب سے ہوانا میں مسجد تعمیر کرنے پر اتفاق کر چکا ہے۔

تاہم ترک صدر نے ہوانا کی بجائے دوسرے شہر میں مسجد تعمیر کرنیکی پیشکش کردی ۔اردوان نے کہا کہ ہمیں کیوبا میں مسجد تعمیر کرنے کیلئے پارٹنر کی تلاش نہیں کیونکہ ہماری آرکیٹکچر او سعودی آرکیٹکچر میں فرق ہے۔گزشتہ سال ترک صدر نے کہا تھا کہ کولمبس سے قبل امریکہ کو مسلمانوں نے دریافت کیا تھا۔