انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فرانسسی انٹیلی جنس سروسز کو کڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چارلی ہیبڈو حملے میں نامزد ملزمان کو جب جیل سے رہا کیا گیا تو ان پر نظر کیوں نہیں رکھی گئی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کی۔
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جب ان ملزمان کو جیل سے رہا کیا گیا تو ان پر فرانس کی انٹیلی جنس سروسز نے نظر کیوں نہیں رکھی،Amedy Coulibaly اور شیرف کاؤچی کو اسلامک اسٹیٹ گروپ سے تربیت لینے پر2005 میں حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے چارلی ہیبڈو حملے میں 17 افراد ہلاک ہوئے۔