ترک وزیراعظم کے آمرانہ فیصلوں کیخلاف مختلف شہروں میں ہنگامے

Turkish

Turkish

ترکی(جیوڈیسک) کے وزیراعظم طیب ارزدگان کے آمرانہ فیصلوں کیخلاف انقرہ استنبول اور ساحلی شہر ازمیر میں ہنگامے پھوٹ پڑے. ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں. مظاہرین طیب ارزدگان اور ان کی پارٹی کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔ مظاہرین نے کئی شاپنگ سینٹروں اور کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے ہیں۔ مظاہرے ترک سرکار کیجاری منصوبوں کیخلاف کئے جارہے ہیں۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان شہروں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جو وقفے وقفے سے ان پر شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کررہی ہیں.احتجاج میں شامل باسفورس یونیورسٹی کیماہر سیاسیات کورے کلسکن کا کہنا ہے کہ طیب ارزدگان اور ان کے حامی ہمارے مطالبات پرکان بھی نہیں دھر رہے وہ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔