ترکی: سال رواں کی دوسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کا اعلان
Posted on September 10, 2016 By Zulfiqar Ali کاروبار
Turkey Economic Performance
ترکی (جیوڈیسک) ترک محکمہ شماریات نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمے کی رو سے، دوسری سہ ماہی کے دوران ترکی کی اقتصادی ترقی کی رفتار 3٫1 فیصد رہی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال رواں کی مجموعی اقتصادی کارکردگی کا تناسب 4٫8 سے کم ہو کر 4٫7 فیصد کے لگ بھگ رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ترکی کی شرح نمو کی رفتار 4 فیصد تھی جو کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 4٫7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔