استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے ساحل کے نزدیک پناہ گزینوں کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق شامی مہاجرین سے بھری ہوئی کشتی یونان کے جزیرے لیروس جا رہی تھی جب اسے کھلے سمندر میں یہ حادثہ پیش آیا۔
کشتی پر سوار بیس افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ترک کوسٹ گارڈز نے افراد کی لاشیں اور زندہ بچ جانے والے مسافروں کو ساحلی شہر بودرم منتقل کر دیا ہے۔ ترک حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔