ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی اپنی حاکمیت کے حقوق کے استعمال میں ہر گز تردد سے کام نہ لینے والا ایک ملک ہے جسے ثابت کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں۔
صدر ایردوان نے استنبول میں شمالی مرمرا ہائی وے کے چھٹے مرحلے کے افتتاح کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں قصرِ واحدین سے براہ راست شرکت کی۔
جناب ایردوان نے بتایا کہ میرا یقین ہے کہ اپنے ملک کے لیے شہکار کے قیام سے بڑھ کر کوئی سیاست، خدمت اور اعزاز نہیں ہے۔ ہم نے ترکی کو مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو سال 2023 کے اہداف سے ہم آہنگ بنایا ہے، ملک میں سبک رفتار ٹرینوں کی خدمات کو ممکن بنایا گیا ہے۔ انشااللہ آئندہ برس انقرہ۔ سواس فاسٹ ٹرین لائن کو بھی کھول دیا جائیگا۔
ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے اصل عظیم اقداما ت کوآئندہ کے ایام میں اٹھائے جانا متوقع ہے۔ہم اپنے ملک و طن کی حاکمیت کا دفاع کرنے میں ہر گز ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیں گے۔