انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سڑک کی تعمیر کے متنازع منصوبے کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا۔ پولیس نے منتشر کرنے کے لئے دھویں کے گرنیڈ اور پانی کا استعمال کیا۔
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلبہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی مخالفت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ منصوبے کے تحت سڑک کا ایک حصہ یونیورسٹی کیمپس کی زمین پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت سیکڑوں درختوں کو کاٹا جائے گا۔
طلبہ کا کہنا تھا وہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے درخت نہیں کاٹنے دیں گے۔ احتجاج کرنے والے طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔