ترکی (جیوڈیسک) حالیہ کچھ عرصے سے علاقائی ویژن کا تعین کرنے والے منصوبوں کیوجہ سے عالمی برادری کی توجہ کا باعث بننے والے ترکی اور روس کے تعلقات کے موضوع پر استنبول میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
ترکی اور روس کے تھنک ٹینک کو ایک مقام پر لانے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے مستقبل قریب کے ویژن کا جائزہ لیا گیا اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
انقرہ پالیسیوں کے مرکز کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ حسن قان بولات نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان ہمہ پہلو تعلقات موجود ہیں اور ہم انھیں مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔
انقرہ پالیسیوں کے مرکز کے سربراہ اونال چیوک اوز نے بھی بیان دیتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی کہ یہ دونوں ممالک ایشیا کے مغرب اور یورپ کے مشرق میں واقع ہیں اور یہ اپنے تاریخی تجربات کیوجہ سے یورپ اور ایشیا کے تعلقات میں ایک دوسرے سے ملتی جلتی پالیسیاں تشکیل دینے میں مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔
ترکی اور روس کو اپنے اپنے علاقے میں اہم مسائل درپیش ہیں۔ دونوں ممالک کو مل جل کر ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔