انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 32 مبینہ کرد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق کارروائیاں رواں ہفتے کے اختتام پر کی گئیں۔ گزشتہ برس جولائی میں ترک حکومت اور کرد علیحدگی پسندوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
دوسری جانب ترک وزیر اعظم احمد داؤدغلو نے ایک تقریب میں کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔