ترکی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے 7 ارکان کو گرفتار کر لیا

Turkey Security Forces

Turkey Security Forces

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے 7 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ان میں داعش کا ایک سینئر اہلکار بھی شامل ہے جو اِس تنظیم میں ایگزیکیو شنر یا موت کی سزا دینے والے کی عرفیت رکھتا ہے۔

ترک حکام نے اِس اہم جہادی کا پورا نام نہیں بتایا ہے اس کی صرف ایف ایس کے نام سے شناخت کی ہے۔