انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں کامیابیوں کی منازل طے کرتا چلا جا رہا ہے۔ وائرس سے ہلاکتوں اور نئے کیسسز کی تعداد میں گراوٹ کا ہر روز مشاہدہ ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کا 80 فیصد تندرست بھی ہو گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 مریض کورونا سے شکست کھا گئے ہیں تو مجموعی جانی نقصان 4 ہزار 669 ہو گیا ہے۔
اس دورانیہ میں 35 ہزار 846 تجزیات کیے گئے جن کے نتیجے میں 878 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں۔
اسپتالوں سے فارغ کیے جانے والے 1 ہزار 922 افراد کے ساتھ مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضو ں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار322 ہو گئی ہے۔