ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ ترکی شام میں براہ راست جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ترکی حملے کی تمام تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپی ممالک جو شام میں انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں یہ سب دیکھنے کے باوجود خاموش ہیں۔
شام میں خانہ جنگی کو روکنے کے لیے جینوا کانفرنس کی ناکامی کے بعد شام میں مزید خونریزی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔