ترکی میں آج پہلی بار براہ راست صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں

Elections

Elections

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں آج پہلی باربراہ راست صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جار ہا ہے کہ رجب طیب اردغان ملک کے بارہویں صدر منتخب ہو جائیں گے۔

ترکی کی وزارت عظمیٰ پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک حکمرانی کرنے والے رجب طیب اردغان اب صدارتی میدان میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اکمل الدین احسان اگلو اور کرد نواز صلاحتیں دیمرتاس ہیں۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کی صورت میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 اگست کو ہو گا۔