ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی میں چھٹیاں منانے والے سیاح ہمارے ملک کو دوبار ضرور آتے ہیں۔
انطالیہ قمر میں ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ عام وبا کے ایام میں شعبہ سیاحت کو اپنے پاؤں پر کھڑا رکھنے کے لیے ہم نے وسیع پیمانے کی کوششیں صرف کی ہیں۔
شعبہ صحت میں خدمات کے معاملے میں بھی ترکی کے نمایاں ہونے اور اس میدان میں دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑنے کا ذکر کرنے والے ترک صدر نے بتایا کہ ویکسینشن کے عمل میں حالیہ اقدامات سے ہم ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ”ہمارے ملک نے آہستہ آہستہ سفری پابندیوں کے بارے میں فہرستوں سے دور ہونا شروع کردیا ہے۔ ہم فرانس کے بعد روس کی جانب سے اس سمت میں لئے گئے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”
گزشتہ برس 16 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنے کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ تعداد امسال اس سے کہیں زیادہ ہو گی۔
ہم شعبہ صحت ، صنعت و ٹیکسائل کی طرح شعبہ سیاحت میں بھی ایک عالمی ٹریڈ مارک کی حیثیت حاصل کرنے تک سر گرم ِ عمل رہیں گے۔