ترکی کی ٹرینوں میں شراب مہیا کرنے پر پابندی عائد

Train

Train

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کی تمام تیز رفتار ٹرینیں اب مکمل طور پر شراب سے پاک ہو گئی ہیں جہاں مسافروں کو شراب مہیا نہیں کی جائے گی۔

تیز رفتار ٹرینوں کی منتظم کمپنی بیزلر نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت انقرہ سے ایسکیسہرا کے مابین چلنے والی تیز رفتار ٹرین میں مسافروں کو شراب کی فراہمی ختم کر دی گئی ہے۔ یہ ترکی میں آخری تیز رفتار ٹرین تھی جہاں ابھی تک مسافروں کو شراب مہیا کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت انقرہ سے ایسکیسہرا کا فاصلہ صرف ڈیڑھ گھنٹے کا ہے جہاں شراب کی مانگ انتہائی کم تھی لہذا اسے مکمل پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ٹرینوں کی منتظم کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرینوں میں شراب کی فراہمی روکنے کا فیصلہ مکمل طور پر معاشی نوعیت کا ہے اور اس فیصلے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔

کمپنی کے نمائندے نے مزید کہا کہ عام ٹرینوں میں پہلے کی طرح شراب کی فراہمی جاری رہے گی۔ واضع رہے کہ ماضی میں جب ترکش ایئر لائنز نے مسافروں کو شراب کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی یہی دلیل پیش کی گئی تھی کہ شراب کی مانگ میں کمی ہی اس فیصلے کا محرک ہے۔

البتہ تیز رفتار ٹرینوں میں شراب مہیا نہ کرنے کا فیصلہ صدر طیب اردوگان کی شراب مخالف مہم سے مطابقت رکھتا ہے۔ گزشتہ برس ترکی کی متعدل اسلامی حکومت نے پارلیمنٹ سے ایک قانون منظور کرایا تھا جس کا مقصد ملک میں شراب کی تشہیر اور فروخت کو محدود کرنا تھا۔