استنبول (جیوڈیسک) ترکی میں ایک استاد کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام اور اس کی اقدار کی توہین کے جرم میں 15 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ ترک روزنامہ حریت کے مطابق ایرتن پی نامی ایک استاد نے ٹوئٹر پر تضحیک آمیز نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور اس نے اسلام اور اسلامی اقدار کی توہین کی تھی۔
پراسیکیوٹرز نے ملزم پر توہین اسلام کی فردجرم عائد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور اس نے اس بنا پر اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ فردجرم میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے سزا سے بچنے کیلئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور کسی نے اس کے اکاؤنٹ پر توہین آمیز مواد پوسٹ کیا ہے۔