ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی، امریکی الیکڑونکس کا بائیکاٹ کرے گا۔
جناب ایردوان نے اقتصادی و سماجی تحقیقاتی سوسائٹی کی طرف سے انقرہ ایوان ِ تجارت میں منعقدہ “اقتدار کے سولہویں برس آک پارٹی کے سمپوزیم ” سے خطاب کیا۔
امریکہ کی پابندیوں پر اپنے جائزے پیش کرنے والے ایردوان نے کہا کہ “یہ کھلم کھلا ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ ہے” ہم نے اس کے خلاف تمام تر تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ ترک معیشت کے ہر گزرتے دن ترقی حاصل کرنے کا اشارہ دینے والے جناب ایردوان نے کہا کہ “روزگار کے مواقع اور شعبہ سیاحت کے حوالے سے ہم ایک ریکارڈ دور سے گزر رہے ہیں۔ آج ہمارا ملک ہر اعتبار سے دنیا کے مضبوط ترین بینکاری نظام کا مالک ہے۔”
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کئی ایک ممالک کے خلاف اقتصادی جنگ کھڑی کر رکھی ہے۔ ہمارے ملک کے خلاف یہ آپریشن کہیں زیادہ بڑا ہے۔
ہر کس کو غیر ملکی کرنسیوں کے اثاثوں کو ترک لیرے میں تبدیل کرنے کی اپیل کو دہرانے والے ایردوان نے کہا کہ “ترک لیرے کے وقار کا تحفظ کرنا ان سازشوں کے خلاف بہترین جواب ہوگا۔ ”
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی ساخت کی الیکڑونک مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے اس ہفتے مغربی ممالک اور عالمی سطح پرہماری کئی ملاقاتیں اور مذاکرات سر انجام پائیں گے۔ بعض دوست ممالک نے ہمارے ساتھ اس حوالے سے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔