لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں سکیورٹی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام اور عراق سے واپس آنیوالے برطانوی دہشت گرد ملک میں کلورین بیسڈ کیمیائی دہشت گردانہ حملے کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کلورین سے بھرے بم جو کہ برطانیہ میں بھاری مقدار میں خریدنے کے لئے دستیاب ہیں داعش کیلئے ”کیمیائی ہتھیار آف چوائس” بن چکے ہیں۔ ترکی اور امریکہ شامی باغیوں کو فضائی مدد کیلئے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ نے تصدیق کر دی۔
امریکہ کی جانب سے ردعمل نہیں آیا۔ ادھر شامی فضائیہ نے پالیمائرا شہر میں داعش کے زیرقبضہ عمارتوں پر 15 حملے کئے ہیں، 4 شہری مارے گئے۔
قبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سیرئین آبزرویٹری کے مطابق داعش نے 5 روز میں 217 افراد کو مار دیا۔ بعض کے سر قلم کئے ہیں۔ اخبار الوطن کے مطابق داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 450 ہوگئی۔