ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ’’ ہم مقامی طور پر تیار کردہ بلا پائلٹ کے جنگی طیارے انشااللہ 2023 میں آسمانوں پر پرواز کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘‘
صدر و آک پارٹی کے رہنما جناب ایردوان نے قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب میں کہا کہ ’’اسوقت ترکی سمیت چار مختلف ممالک میں 180 عدد ترک بائراکتار ڈراؤنز خدمات کر رہے ہیں‘‘۔
ترکی سے پولینڈ کو برآمد کیے جانے والے مسلح ڈراؤنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ یہ معاہدہ ترکی کی نیٹو اور یورپی یونین کے رکن کسی ملک کے ساتھ طے پانے والا پہلا جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ڈراؤنز کی فروخت کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ ‘‘