ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم اقتصادی طور پر دنیا کے پہلے 10 ممالک میں شامل ہونے میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔
صدر کا کہنا ہے کہ ترکی نے سود،قیمت زر، افراط زر اور قیاس آرئیوں کے بوجھ تلے دبانے کی کوششوں کے بر خلاف تاریخی جدوجہد کی ہے۔
صدر ایردوان نے انقرہ میں مرکزِ قومی کنونشن و ثقافت میں اتاترک ثقافت، لسان و تاریخ کے اعلی ادارے کے زیر ِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کیا۔
جناب ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ ہم غازی مصطفی کمال اتاترک کی تجویز کے مطابق عقل و علم کی راہ کو اپناتے ہوئے ان کی راہ پر گامزن ہیں اور ان کے ورثے کو کھوکھلا بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو قوم کے سپرد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی شرح سود، قیمت ِ زر اور افراط زر کی طرح کے حربوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ لیکن ہم اس دلجمعی کے ذریعے دنیا کی پہلی 10 اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے کا بیٹرا اپنے سر اٹھا رکھا ہے ، میرے نزدیک یہ غاز ی مصطفی کمال اتاترک کے لیے سب سے بڑا ہدیہ ہو گا۔